پانچ دہائی بعد چاند پر پہنچے امریکی مشن یکایک ختم

   

واشنگٹن: امریکہ کا 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد چاند پر پہنچنے والا پہلا مشن قبل از وقت ختم ہوگیا ہے ۔امریکہ کی ایک نجی کمپنی انٹئیوٹیو مشینز کا یہ مشن 5 دن قبل چاند پر پہنچا تھامگر اوڈیسیئس نامی لینڈر نے پہلو کے بل چاند کی سطح پر لینڈنگ کی جس کے باعث اس مشن کو 5 دن بعد ہی ختم کرنا پڑا۔ناسا نے اس مشن کیلئے امریکی کمپنی سے اشتراک کیا تھا اور مشن مختصر ہونے کے باعث زیادہ سائنسی ڈیٹا اکٹھا نہیں ہوسکا۔اس مشن کو چاند پر 7 سے 10 دن تک کام کرنا تھا۔مشن کا اختتام تب کردینا پڑا جب یہ معلوم ہوا کہ انسانی غلطی کے نتیجہ میں لینڈر نے پہلو کے لینڈنگ کی تھی۔ فلوریڈا سے مشن کی پرواز سے قبل وقت اور اخراجات بچانے کیلئے پری لانچ ٹسٹ فائرنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے باعث لینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی۔