پانچ سو میٹر پیپر اسکرول پر قرآن پاک تحریر کرنے والا نوجوان

   

سری نگر: عصر حاضر میں انسان دنیا کی ٹھاٹ باٹ اور جاہ و حشمت میں اس قدر کھو گیا ہے کہ حصول دولت ہی اس کی زندگی کا واحد مقصد اور شب و روز کی سرگرمیوں کا محور بن گیا۔لیکن شمالی کشمیر کی گریز وادی کے تلیل علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 26 سالہ نوجوان موجود ہے جس نے اپنی نوجوانی کے شب و روز حصول دنیا کی فکر سے بے فکر ہو کر قرآن پاک کی خدمت کے لئے صرف کئے ۔مصطفیٰ بن جمیل نامی اس نوجوان نے 5 سو میٹر کاغذ سکرول پر سات مہنیوں میں قرآن مجید ایک پیپر سکرول پرتحریر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔انہیں ایک ہی صفحے پر قرآن پاک کو تحریر کرنے کے لئے آرٹ پیپر درکار تھا جو یہاں دستیاب نہیں تھا لہذا اس کو حاصل کرنے کے لئے دلی جانا پڑا۔یہ پروجیکٹ لنکن بک آف ریکارڈز میں درج ہوا ہے جبکہ انڈین بک آف ریکارڈز اور ایشین بک آف ریکارڈ میں بھی اس کو درج کرنے کے لئے وہ درخواست داخل کرنے والے ہیں۔قرآن مجید کی اپنی بساط کے مطابق خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار اس نوجوان نے اس سے قبل بھی ہاتھوں سے ایک قرآن پاک لکھا ہے جس کو مکمل کرنے میں انہیں قریب ایک سال لگ گیا تھا۔