پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے شمس آباد سرپنچ کا مشورہ

   

شمس آباد 17 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ موسم گرما کی آمد سے قبل پانی کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ پانی کی قلت سے محفوظ رہا جاسکے۔ گزشتہ سال کم بارش کی وجہ سے پانی کی قلت ہوسکتی ہے۔ تقریباً سبھی محلوں میں پانی کے بور ڈالے گئے۔ اس کے باوجود بعض مقامات پر پانی کی قلت ہوسکتی ہے۔ شمس آباد گرام پنچایت حدود میں عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔ وقت پر کچرے کی صفائی اسٹریٹ لائٹس و دیگر کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ گرام پنچایت کی میعاد کو تقریباً دو ماہ ہے۔ اس دوران عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کو احتیاط سے استعمال کریں۔