موریسبی: سائنسدان پاپوا نیو گینیا کے ایک ساحل سے آ لگنے والی جل پری نما مخلوق کو دیکھ کر حیران ہیں اور اس کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بے چین ہیں۔مبینہ طور پر پاپوا نیو گینیا کے ایک ساحل پر سمندر کی گہرائیوں سے آئی ایک مخلوق انسانی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی شکل ایک جل پری جیسی ہے۔یہ مخلوق پاپوا نیو گینیا کے بحیرہ بسمارک کے سمبیری جزیرے پر لوگوں کو ملی تھی۔ ماہرین فی الحال اس کی اصل نوعیت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں، لیکن ان کا خیال ہیکہ یہ جل پری نہیں بلکہ کوئی سمندری مخلوق ہی ہے۔ دریافت شدہ نامعلوم مخلوق کو گلوبسٹر کا نام دیا گیا ہے، گلوبسٹر ایک نامعلوم نامیاتی ماس ہے جو ساحل کو صاف رکھتا ہے۔ ان پراسرار گانٹھوں پر ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اس کی اصلیت کا پتہ لگانا مشکل ہے کیونکہ نعش کا زیادہ تر حصہ سڑ چکا ہے اور جسم کے کچھ حصے غائب ہیں۔