پاکستانی آرکیٹکٹ نے اسرائیل کاانعام لینے سے انکار کردیا

   

اسلام آباد: پاکستان کی نامور آرکیٹکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں فلسطینیوں کی لگاتار نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے آرکٹکچر کے شعبہ میں اسرائیل کی جانب سے دیئے جانے والے باوقار وولف پرائز 2025ء کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یاسمین نے گزشتہ روز اپنے فیصلہ سے واقف کرایا کہ وہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے سبب یہ ایوارڈ قبول نہیں کرسکتیں۔