پاکستانی اخبار نے غلطی سے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تصویر شائع کردی

,

   

حیدرآباد: پاکستان کے ایک اردو اخبار نے ایم کیو ایم لیڈر کی تصویر کے بجائے ہندوستان کے بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان کی تصویر شائع کردی۔

در اصل پاکستان کی سیاسی جماعت کے قائد عامر خان قتل کے ایک کیس میں 17 سال بعد بری ہوئے تو ایک مقامی اردو اخبار نے پاکستانی لیڈر عامر خان کی تصویر شائع کرنے کے بجائے غلطی سے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تصویر شائع کردی۔ بعد ازاں اخبار نے اپنی غلطی کا اصلاح کرلی۔ سوشیل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی۔