واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کو حزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اعلیٰ پاکستانی سفارتکار کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی اور ’متنازعہ ویزا معاملات‘ کی بنیاد پر انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔ ترکمانستان میں متعین سفیر واگن نجی دورے پر لاس اینجلس جارہے تھے، لیکن امیگریشن حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر روک کر واپس بھیج دیا۔ حکام نے ’متنازعہ ویزا حوالہ جات‘ کی بنا پر فوری طور پر واگن کو امریکہ سے بیدخل کر دیا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن مخصوص وجوہات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہیکہ ان کے سفارتکار نجی دورے پر امریکہ گئے تھے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔