پاکستانی فضائی حدود بند، ہندوستانی ایئر لائنز کو مشکلات

   

اسلام آباد : پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ہندوستانی ایئر لائنز کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کئی منسوخ ہوگئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی دلی سے امرتسر کی 33 پروازیں 2 سے 9 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، نئی دلی میں خانگی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ہندوستانی نائب صدر کی روم سے نئی دلی کی خصوصی پرواز نے بھی طویل مسافت طے کی جبکہ نیویارک، ٹورنٹو، ویانا، لندن سے نئی دلی کی 8 پروازیں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کی دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس، میلان سے دبئی کی پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا ہے، ایمسٹرڈیم، کوپن ہیگن، واشنگٹن، شکاگو سے نئی دلی کی پروازیں بھی اڑان نہ بھر سکیں۔ انڈین ایئر لائنز کی تبلیسی، پیرس، جدہ، دوحہ، تاشقند سے نئی دلی کی پروازیں 2 سے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔