اسلام آباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی فوج نے جمعہ کو کہا کہ پاکستانی سائنسداں اور انجینئرس نے مختلف النوع راکٹس ایجاد کی ہیں جن کادائرہ سو کلو میٹر تک ہوگا ۔ A-100 نام کے یہ راکٹس دشمن کی پیشقدمی کو نہ صرف روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بہت ہی موثر طریقہ سے کاری ضرب لگانے میں بھی ممد و معاون ہیں ۔ ان راکٹس کی رسم رونمائی میں پاکستان فوج کے صدر جنرل قمر جاوید باجوا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔۔