نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا خطہ ہے اور ایک نہ ایک دن نئی دہلی کا اس پر قابو ہوگا۔ مرکزی وزیر سابق سربراہ فوج وی کے سنگھ نے کہا کہ اس پر قبضہ کرنے کی کیا ضرورت ہے جبکہ ایک نہ ایک دن اس پر ہمارا قابو ہوگا۔ بپن راوت کا تازہ ترین تبصرہ برائے پاکستانی مقبوضہ کشمیر ’’دہشت گردوں کے قابو‘‘ ہے۔ پڑوسی ملک کے خلاف پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کا ایک حصہ ہے۔ اپوزیشن نے حکومت پر یوروپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کے دورہ کشمیر پر اعتراض کیا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وی کے سنگھ نے کہا کہ ’’مخالفت کرنے کے علاوہ اپوزیشن کشمیر کے بارے میں کوئی قانون سازی نہیں کرتی۔ کانگریس نے منگل کے دن سے بی جے پی پر تنقید میں شرکت پیدا کردی ہے۔