پوربندر۔ 18 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی میرین سیکورٹی ایجنسی نے گجرات میں بین الاقوامی بحری حدود سے گزشتہ پانچ دنوں میں سات ہندوستانی کشتیوں اور ان پر سوار 39 ماہی گیروں کا اغوا کرلیا ہے ۔گجرات میرین فشری سوسائٹی کے صدر منیش لاڈھوری نے منگل کو بتایاکہ گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی میرین سیکورٹی ایجنسی نے سات ہندوستانی کشتیوں اور ان پر سوار 39 ماہی گیروں کا اغوا کرلیا ہے جس میں پوربندر کی پون ساگر، اوکھا اور دوارکا کی عالم دین اور بھاگیہ لکشمی نامی کشتیوں پر 187 ماہی گیر پیر کو مچھلی پکڑنے کے لئے گئے تھے اور 13 فروری کوپوربندر، اوکھا کے 22 ماہی گیر چار کشتیوں پر سوار ہوکر ہندوستانی بحری حدود میں مچھلی پکڑنے گئے تھے ۔ اسی دوران پاکستانی میرین سلامتی ایجنسی نے ساتوں کشتیوں کو قبضے میں لے کر 39 ماہی گیروں کا اغوا کرلیا۔