پاکستانی وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر چین روانہ

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں جہاں انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے منصوبوں کی بحالی کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا۔رواں سال اپریل میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے روانہ ہونے سے پہلے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ان پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے جنہیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخی 20ویں قومی کانگریس کے بعد مدعو کیا گیا ہے ۔