پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان کے قومی شہریت ترمیمی بل کی مذمت کی

   

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر مسلم مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کے متنازعہ شہریت (ترمیمی) بل 2019 کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ”انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ: “ہم ہندوستانی لوک سبھا کی شہریت سے متعلق قانون سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں اور پاکستان کے ساتھ باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون ار یس یس کے ہندوراشٹر نظریہ کا حصہ ہے جسکو مودی حکومت نے انجام دیا ہے۔

عمران خان کا یہ بیان اسوقت ایا جب رات کو لوک سبھا میں یہ قانون پاس ہوگیا، اس قانون کے حق میں 311 اور 80 ووٹ خلاف میں پڑے۔ اب یہ بل راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔