پاکستان: دو بہنوں کا قتل، ملزمان گرفتار

   

کراچی : پاکستانی پولیس نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چھ مردوں کو دو بہنوں کو قتل کرنے کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ ضلع گجرات کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی یہ دو بہنیں ہسپانوی شہری تھیں۔اطلاعات کے مطابق 21 سالہ عروج عباس اور 23 سالہ انیسہ عباس کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کیا گیا کیوں کہ انہوں نے اپنے رشہ دار شوہروں کو اسپین لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔ ان بہنوں کے زبردستی نکاح ان کے کزنز سے کرائے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ان بہنوں پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر ان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس افسر عطاالرحمان کے مطابق ان بہنوں کے بھائی، چچا اور ایک رشتہ دار کے علاوہ دونوں بہنوں کے سسروں کو قتل کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دو نا معلوم مشتبہ افراد فرار ہیں۔