میر پور: پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں آج پھر ایک بار خطرناک زلزلہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹ جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق یہ زلزلہ 4.7طاقتور تھا اور مقامی وقت کے مطابق جمعرات 12.15دن پیش آیا۔ اس زلزلہ سے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے میر پور کے مختلف علاقہ جات جھیلم، شیخ پور شدید متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس زلزلہ میں بریجس، موبائیل فون ٹاورس، برقی کھمبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
اس زلزلو ں کے ہلکے سے جھٹکے ہندوستان کے چند ریاستیں جن میں دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں محسوس کئے گئے۔ اس سے قبل منگل کے روز آئے شدید زلزلہ میں تقریبا 37 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 500سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔