اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا ہے ۔اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن جاری ہے ، وزیرِاعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کیلئے بڑا اقدام ہے ۔ وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلئے سنگِ میل ہے ، وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ نظام کو بہتر بنایا جائے ۔