پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں : برطانوی رکن ناز شاہ

   

لندن : برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں۔پاکستان میں جمہورت کو درپیش خطرات کے عنوان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈزمیں مباحثہ سے خطاب میں ناز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں۔مباحثے میں لارڈ طارق سمیت متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور سابق برطانوی وزیرداخلہ پریتی پاٹل بھی شریک ہوئیں۔مباحثہ کے دوران خطاب میں لارڈ حنان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے، وہ پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ ایوب خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھناچاہتے ہیں۔