اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں جمعہ کو پولیس کی جوابی کارروائی میں مہلک راکٹ حملے میں مرکزی مشتبہ ملزم مارا گیا۔جنوبی سندھ اور وسطی پنجاب میں منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے مشہور کچے ندی والے علاقے میں حملے میں بارہ پولیس اہلکار مارے گئے تھے ۔ پولیس اہلکار ڈیوٹی سے لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی جس کے بعد ڈاکوؤں نے ان پر جان لیوا حملہ کردیا۔ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے 320 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو شامل کرتے ہوئے ندی والے علاقے میں ایک منظم آپریشن چلایاگیا، جس میں مرکزی ملزم بشیر شار مارا گیا اوراس کے پانچ ساتھی زخمی ہوگئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کے سندھ کے ہم منصب مراد علی شاہ نے سینئر حکام کو آپریشن کی نگرانی کرنے اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حملہ آوروں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کا حکم دیا۔