پاکستان میں مندر میں توڑ پھوڑ ، ہندوستان کا سخت ردعمل

   

نئی دہلی : ہندوستان نے پاکستان کے پنجاب صوبے میں ایک مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے، مورتیوں کو توڑے جانے اور آگ زنی کیے جانے کے سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفارت کار کو طلب کرکے ہمسایہ ملک میں اقلیتی برادری کی مذہبی آزادی پر حملے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائے۔ ادھر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے کی تحقیقات کر کے مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ضابطہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر صوبے پنجاب کے رحیم یار خان میں ایک گنیش مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے کی رپورٹ قابل تشویش ہے۔