پاکستان میں ہیضہ کی لہر

   

اسلام آباد : پاکستان میں آلودہ پینے کے پانی کے سبب ہلاکت خیز وبائی ہیضہ ہزاروں لوگوں کو متاثر کرچکا ہے جبکہ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ پاکستان کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت حالیہ ہفتوں میں ریکارڈ سطح پر پہونچ چکا ہے۔ لاکھوں افراد گرمی سے پریشان ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے خطہ میں سب سے پہلے ہیضہ کے کیس درج کئے گئے۔