پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر ونڈے سیریز 0۔3 سے جیت لی

   

کل سے تین ملکی T20سیریز کا آغاز‘پاکستان اور زمبابوے کے درمیان افتتاحی میاچ
راولپنڈی ۔ 17؍نومبر ( ایجنسیز )پاکستان نے تیسرے اور آخری ونڈے میاچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0۔3 سے جیت لی۔ آخری ون ڈے میں بھی سری لنکا کو شکست ہوئی اس طرح پاکستان نے سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے جیت کیلئے درکار 212 رنز کانشانہ 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ فخر 55 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے،محمد رضوان 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ حسین طلعت نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔واضح رہیکہ گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری طرف پاکستان میں سہ ملکی T 20ّسیریز کا کل سے آغاز ہورہا ہے ۔پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم باضابطہ طور پر اسلام آباد پہنچ گئی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کی ٹائم لائن کو قدرے نئے سرے سے متعین کیا گیا ہے ۔پہلا میاچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان منگل کو کھیلا جائے گا۔