اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب سے شرائط پر لئے گئے قرض میں سے مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیئے۔ سعودی عرب کو تین ارب ڈالر قرض میں سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط بھی واپس کردی گئی ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر کی رقم جنوری میں ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستان نے چین کی مدد سے سعودی عرب سے لیا گیا قرض واپس کرنا شروع کیا ہے۔