پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس کو واگھا سرحد پر روک دیا ، ہندوستانی عملہ اس کو اٹاری تک لے آیا

   

نئی دہلی ۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریلویز ترجمان کے مطابق جمعرات کو پاکستان نے سیکوریٹی خدشات ظاہر کرتیہ وئے سمجھوتہ ایکسپریس کو واگھا سرحد پر روک دیا جس کے باعث ہندوستانی ریلوے اسٹاف نے اس کو اٹاری تک لے آیا ۔ اس ٹرین میں 110مسافرین پاکستان سے ہندوستان آرہے تھے ۔ پاکستان فیڈرل ریلوے منسٹر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی قطع تعلقات کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کو بھی روک دیا گیا لیکن ناردن ریلوے ترجمان دیپک کمار نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے یہ یکطرفہ اقدام اٹھایا گیا جبکہ ہندوستان نے آگاہ کردیا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے حالات نارمل ہیں اور اس کو روک دینے کی ضرورت نہیں ۔ لہذا ہندوستان کے اسٹاف نے اپنی حفاظت میں اس ٹرپ کو اٹاری تک لے آیا ۔ کمار نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے تقریباً 70 مسافرین ۔ پاکستان میں داخلہ کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس آپریشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین لاہور ۔ دہلی کے درمیان اٹاری کے راستہ سے چلائی جاتی ہے ۔