پاکستان پر فضائی حملہ ، بالی ووڈ کی جانب سے کارروائی کی ستائش

   

ممبئی۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) منگل کو فضائیہ کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گرد کیمپوں پر حملوں کی ہندوستان کے مشہور فلمی ستاروں نے بھرپور تعریف کی ہے جس میں قابل ذکر لتا منگیشکر، سلمان خان، اکشئے کمار وغیرہ شامل ہیں۔ یہ حملے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہوئے۔ جیش محمد کے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں کئے گئے جس میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ فلمی ستاروں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ سے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ لتا منگیشکر نے ٹی وی چیانل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ صبح ہی سے ان فضائی حملوں کو دیکھ رہی تھی اور اب ان کو یقین آگیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کتنا طاقتور ہے جس کی بدولت ہندوستانی محفوظ بھی ہے۔ سلمان خان نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ’’انڈین ایرفورس قابل ستائش ہے اور انڈین ایرفورس کی جئے ہو‘‘ اکشئے کمار نے کہا کہ انڈین ایرفورس قابل فخر ہے جنہوں نے دہشت گردوں کے کیمپس کو تباہ کر ڈالا اور مزید کہا کہ ان کے علاقہ میں خاموشی کے ساتھ داخل ہوجاؤ اور حملہ کردو۔ اس کے علاوہ اجئے دیوگن ، انوپم کھیر، راہول گاندھی ، یکتا کپور ، مہیش بابو نے بھی ان فضائی حملوں کی بھرپور ستائش کی ہے۔