ڈھاکہ۔ دوسرے ٹسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر ٹسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔پانچویں روز بنگلہ دیش نے7 وکٹ کے نقصان پر 76 رنز سے میچ کا آغازکیا تو اس کے باقی تین کھلاڑی بھی مزید11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور فالو آن کا شکار ہوگئی۔ دوسری اننگز میں بھی ابتدا سے ہی ناکامی کا شکار ہوئے اور صرف25 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تاہم پھر مڈل آرڈر نے ٹیم کو سنبھالا۔ پاکستانی بولروں نے شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 205 رنز پر آؤٹ کیا۔پہلی اننگز میں پاکستانی بولر ساجد خان نے بنگلہ دیشی ٹیم کے شدید نقصان پہنچایااورصرف 42 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں انہوں نے مزید 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ساجد خان کو میچ کے بہترین کھلاڑی اور عابد علی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔علاوہ ازیںدوسری اننگز میں کپتان بابراعظم نے بھی کیریئر کی پہلی ٹسٹ وکٹ حاصل کر لی۔ انہوں نے مہدی حسن کو آؤٹ کیا۔