پاکستان کا450کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

,

   

اسلام آباد: پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے 450 کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے ۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ابدالی ویپن سسٹم کے ٹریننگ لانچ کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ موجود تھے ، ویپن سسٹم ٹریننگ لانچ تجربہ اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام نے بھی دیکھا۔ پاکستان کی اسٹرٹیجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی ابدالی ویپن سسٹم ٹریننگ لانچ دیکھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی اسٹرٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔