اسلام آباد :وزیرِاعظم شہباز شریف نے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے۔وزیرِ اعظم نے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری میں معاونت کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور انکی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پوری حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں اور محنت پر شکریہ کیا۔