پاکستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ حملوں سے پریشان ہندستان نے اب کھیل کے میدان میں بھی سخت کارروائی کا ذہن بنا لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ بی سی سی آئی پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 سے باہر نکانے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی، آئی سی سی سے مانگ کر سکتی ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان سے کھیلنے کے مسئلے پر جمعہ کو کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس (سی او اے ) کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں آگے کے ایکشن پر بات چیت ہوگی۔
اس میٹنگ سے پہلے وزارت کھیل، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے بات۔چیت کی جائے گی۔ اس صلاح کے بعد ہی بی سی سی آئی اور سی او اے پاکستان سے ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لیکر کوئی فیصلہ کریں گے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے اس معاملے پرآئی سی سی کو ابھی کوئی خط نہیں لکھا ہے۔
بہرحال، آئی سی سی اور ورلڈ کپ 2019 کی منتظمہ کمیٹی کو اب بھی یقین ہے کہ مین چیسٹر میں 16 جون کو ہونے والے انڈیا اور پاکستان میچ اپنے طے پروگرام کے مطابق ہوں گے۔
Sources: COA meeting tomorrow to discuss the future course of action. Seeking advice from the Sports Ministry, MEA & Home Ministry. BCCI/COA will take a collective & responsible decision as to what steps can be taken in regards to cricket with Pak. No letter written to ICC yet. pic.twitter.com/lSKpOicknH
— ANI (@ANI) February 21, 2019