ملک میں اندورن3دن کارروائی‘ پہلگام حملہ کے بعد کریک ڈاون
نئی دہلی ۔19؍مئی ( ایجنسیز ) ملک میں اندوران تین دن پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے والے 11افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میںایک YouTuber، سیکورٹی گارڈ اور ایک ایپ ڈویلپر شدامل ہیں جنہیں پولیس نے مبینہ طور پر ہندوستان کی قومی سلامتی اور فوج کے بارے میں حساس معلومات پاکستان کو پہنچانے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑاہے۔گرفتار کیے گئے 11 افراد نے مبینہ طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کی تھی اور ہندوستان کی قومی سلامتی اور فوج سے متعلق حساس معلومات شیئر کی تھیں۔پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ان 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میںہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا اہم ہے۔بتا یا گیا ہے کہ جاسوسی سوشل میڈیا، مالیاتی لالچ، میسجنگ ایپس کے ذریعے کی جاتی ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے درمیان متعدد ریاستوں میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔سب سے نمایاں جیوتی ملہوترا ہے، جسے مبینہ طور پر حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے دیگر ملزمان میں طالب علم، ایک سیکیورٹی گارڈ، عام شہری اور ایک ایپ ڈویلپر شامل ہیں۔ملزمین کو سوشل میڈیا، مالی مراعات، جھوٹے وعدوں، میسجنگ ایپس اور پاکستان کے ذاتی دوروں کے ذریعے جاسوسی کے نیٹ ورک میں پھنسایا گیا۔تمام 11 گرفتاریاں تین ریاستوں ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش میں ہوئیں۔ گرفتار کیے گئے ملزمین میںجیوتی ملہوترا کے علاوہ 32 سالہ بیوہ غزالہ اور یامین محمد کو پنجاب کے مالرکوٹلہ سے مبینہ طور پر پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ رقم کے عوض معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔