جموں : جموں وکشمیر نظم و نسق نے ضلع پونچھ کے لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں بنکرس تعمیر کئے ہیں تاکہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے درمیان مقامی افراد کی حفاظت کی جاسکے۔ اِن بنکرس میں طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے یکم جنوری 2018 ء سے اب تک 8500 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔