اسلام آباد، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کیساتھ کرتارپور کوریڈور اور اس سے متعلق تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیلئے 14 جولائی کو واگھا سرحد پر ہونے والی دوسرے دور کی بات چیت کیلئے ہندوستانی صحافیوں کو دعوت دی ہے ۔پاکستان نے کہا ہیکہ اجلاس میں حصہ لینے کیلئے ہندوستانی صحافی ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے یہ اطلاع دی۔محمد فیصل نے ٹوئٹ کیاپاکستان 14 جولائی کو واگھا سرحد پر ہونے والی کرتارپور کوریڈور کی میٹنگ کیلئے ہندوستانی میڈیا کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کیلئے درخواست کی جا سکتی ہے۔پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے 11 یا 14 جولائی کو میٹنگ کی تجویز رکھے جانے کی پیشکش کے بعد اس تاریخ کی تصدیق کی۔
