پاکستان کی 3 سال بعد اذلان شاہ میں شرکت

   

کراچی۔25 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ہاکی ٹیم تین سال کے وقفے کے بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں شرکت کرے گی۔ فیڈریشن کے سیکریٹری اصف باجوہ کے مطابق ملائشیا میں ٹورنمنٹ میں شرکت بہتری کی طرف ایک قدم ہے۔ ملائیشیا ہاکی کے ساتھ تعلقات بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ٹورنمنٹ کے بھی رینکنگ پوائنٹس ہیں۔

سری لنکائی ٹیم کی وطن واپسی
کولمبو ۔25 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم پاکستان میں دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی جو کراچی سے کولمبو کیلئے روانہ ہوئی تھی۔سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے اور آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سوشل میڈیا پر بہترین میزبانی کیلئے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دورے میں شاندار سیکیورٹی فراہم کی گئی جس کے سبب دورہ کے دوران کوئی معمولی سا بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور انہوں نے خود کو دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی طرح محفوظ تصورکیا۔