پاکستان کے اس لیڈرکا عمران خان کو کیا کھلا چیلنج- ہمت ہے توپاک مقبوضہ کشمیرکوپاکستان میں ملا کردکھاؤ

,

   

پوری دنیا میں الگ تھلگ پڑنے کے بعد اب پاکستان میں بھی اس کے لئے چیلنجزپیدا ہونے لگے ہیں۔ پاکستانی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم عمران خان کی تنقید کی ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے دفعہ 370 ہٹائے جانے کوبھی ہندوستان کا داخلہ معاملہ قرار دیا ہے۔ پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ نام کی پارٹی کا قیام الطاف حسین نے کی ہے۔ حالانکہ ان دنوں وہ لندن میں رہ رہے ہیں۔ دفعہ 370 کے ختم ہونے کے بعد پاکستان مسلسل ہندوستان کو کشمیرپرگھیرنے میں مصروف ہے۔ وہ کشمیرکو بین الاقوامی موضوع بنانا چاہتا ہے، لیکن پاکستان کے اس قدم کی الطاف حسین نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔

حالانکہ متحدہ قومی موومنٹ کے لیڈرکی شناخت اسی رویے کولے کرہے۔ انی باتیں پاکستان کوہمیشہ سے چبھتی رہی ہیں۔ یہی وجہ بھی تھی کہ پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف ایکشن لیا تھا اور 1992 میں الطاف حسین کوملک چھوڑنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے وہ لندن میں رہنے پرمجبورہیں، لیکن وہ پاکستانی سیاست پراپنی پکڑ بنائے رکھتے ہیں۔

الطاف حسین نے عمران خان کی تنقید کرنے کے ساتھ ہی انہیں کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں کہنا چاہوں گا کہ یہ ہندوستانیوں کے زبردست حمایت کے ساتھ ہندوستانی حکومت کا فیصلہ تھا۔ اگر ہمت ہے تو پاکستان بھی پاک مقبوضہ کشمیرکواپنے میں ملاکردکھائے۔ اس سے قبل الطاف حسین کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ہندوستان کی حمایت میں گانا گاتے نظرآرہے تھے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے علامہ اقبال کا لکھا ترانہ ہند ‘سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ستاں ہمارا’ گایا تھا۔ ان کا یہ ویڈیو بعد میں خوب سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا