امرتسر: پنجاب میں امرتسر کاؤنٹر انٹیلی جنس (سی آئی) نے دبئی سے فرار اسمگلر منجوت سنگھ عرف منو کے ذریعہ چلائے جانے والے پاکستان حمایت یافتہ اسلحہ اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور اس کے ایک آپریٹر کو گرفتار کیا ہے ۔پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے جمعرات کو بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت گروپریت سنگھ عرف کاکا کے طور پر ہوئی ہے ، جو ترن تارن کے گاؤں حویلیاں کا رہنے والا ہے اور اس وقت امرتسر کے دیہی گاؤں سید پور میں مقیم ہے ۔