پاکستان کے سکھوں اور ہندوؤں کی سیکورٹی کا معاملہ

   

امرتسر: قومی کمیشن برائے اقلیتوں کے مشیر پروفیسر سرچند سنگھ خیالہ نے اتوار کو پاکستان میں اقلیتی سکھوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔پروفیسر خیالہ نے اقلیتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں سکھوں اور ہندوؤں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے اٹھائیں ۔مسٹر لال پورہ کو لکھے گئے خط میں پروفیسر خیالہ نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں دو دنوں میں دو الگ الگ حملوں میں دو سکھوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جس میں 34 سالہ تاجر منموہن سنگھ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ منموہن سنگھ پر یکہ توت علاقے میں موٹر سائیکل سوار لوگوں نے فائرنگ کی تھی۔