پاکستان کے مصروف ترین کرکٹ سیزن کا اعلان

   

لاہو۔پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سیزن میں گھریلو اوربیرونی پانچ سیریز کھیلے گی۔ سیزن کا آغاز اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریزسے ہوگا۔ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جنوبی افریقہ سے گھریلو ونڈے سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیزکا مکمل دورہ اور انگلینڈ سے ونڈے سیریز بھی سیزن کا حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف تین ونڈے اور تین ٹونٹی20 میچوں کی ہوم سیریز سے ہوگا۔ ونڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ ہو گی۔ نومبر کے اختتام پر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈکا دورہ کرے گی جہاں دو ٹسٹ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے ۔ جنوری میں جنوبی افریقہ ورلڈکپ سوپرلیگ ونڈے سیریزکیلئے پاکستان کی مہمان بنے گی۔ پاکستانی ٹیم سیزن میں ویسٹ انڈیز کامکمل دورہ بھی کرے گی جس میں ٹسٹ، ونڈے اور ٹی 20 تینوں طرزکے میچ کھیلے جائیں گے ۔ سیزن کے اختتام پر پاکستان پانچ ون ڈے میچوں کے لیے انگلینڈ کا مہمان بنے گا۔