پاک ۔افغان مذاکرات کا تیسرا دورکشیدگی کے سائے تلے نئی امید

   

اسلام آباد : 30 اکٹوبر ( ایجنسیز ) ترکی کی درخواست پر اسلام آباد نے افغانستان سے استنبول میں دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان نے طالبان حکومت کے ساتھ چار روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری مخالف فریق پر ڈالی۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق افغانستان اور پاکستان استنبول میں امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی اسلام آباد نے کہا تھا کہ مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک نے میزبان ملک ترکی کی درخواست پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیمیں اس وقت استنبول میں موجود ہیں۔کہا جارہا ہے کہ پاکستانی وفد جو واپسی کے لیے تیار تھا، اب استنبول میں مزید قیام کرے گا تاکہ بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔