پبلک گارڈن میں یوم جمہوریہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ

   

حیدرآباد۔ چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے ڈی جی پی مہیندر ریڈی کے ساتھ آج پبلک گارڈن میں آج یوم جمہوریہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کوویڈ پروٹوکول قواعد کے مطابق مربوط انداز میں انتظامات کئے جائیں۔سیکورٹی ، ٹریفک انتظامات اور بیریکٹس وغیرہ کے مناسب انتظامات پربھی زور دیا گیا۔