حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : پبلک گارڈن میں واقع جواہر بال بھون جہاں کبھی بچے آزادانہ طور پر رقص کرتے موسیقی کا لطف لیتے پینٹنگ اور دستکاری کا مزہ لیتے تھے لیکن اب یہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے ۔ دیواروں میں شگاف اور داغ بیل چھت کا پلاسٹر اکھڑ رہا ہے ۔ فرنیچر غیر استعمال شدہ کونوں میں پڑا ہوا ہے ۔ واٹر پیوریفائر اب بھی دیوار پر ایک نشان کے ساتھ لٹکا ہوا ہے ۔ جس پر لکھا ہوا ہے کہ ’ براہ کرم پانی ضائع نہ کریں ‘ ۔ عمارت کے اطراف کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ عمارت کے اطراف جھاڑیوں کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات ہورہی ہے ۔ خستہ حال ہونے کے باوجود چند بچے اب بھی سیکھنے اور مشق کرنے کے لیے آرہے ہیں ۔ عمارت کو واضح طور پر فوری مرمت اور مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ ایک سماجی کارکن محمد عابد علی نے کہا کہ جواہر بال بھون نے ایک زمانے میں بچوں کے لیے بہترین مواقع پیش کئے تھے اور اب بھی موجود ہے عمارت کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بچے بھی تقریبا آنا بند کردئیے ۔ اس عمارت کو رات کے وقت غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اس میں شراب پینے کے لیے لوگ آتے ہیں ۔ اس عمارت کی بحالی بے حد ضروری ہے ۔۔ ش