پتھر ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات نکلے

   

بیجنگ ۔ 6 ڈسمبر (ایجنسیز) چین کے صوبہ سچوان میں دو بھائیوں نے دریافت کیا کہ جن پتھروں کو وہ کئی دہائیوں سے ’’اسٹیپنگ اسٹونز‘‘ کے طور پر استعمال کر رہے تھے، وہ دراصل 19 کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات تھے۔ان نشانات میں مرغی کے پنجے جیسے نشان، واضح ناخنوں کے نشانات، گول دھبے اور کچھ سیدھی لکیریں شامل تھیں۔جب خاندان کے ایک فرد نے ان پتھروں کی تصاویر آن لائن پوسٹ کیں تو ماہرین نے ان کا جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ یہ واقعی ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات ہیں۔