پداپلی میں 18جون کو جاب میلہ

   

پداپلی : ضلعی عہدیدار برائے محکمہ روزگار وائی تروپتی راؤ نے بذریعہ صحافتی بیان اطلاع فراہم کی ہے کہ ضلع پداپلی کے تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوان لڑکوں کوخانگی کمپنی میں ملازمت کی فراہمی کے تحت 18/جون /2022 ضلع دفتر برائے محکمہ روزگار ، گورنمنٹ آئی ٹی آئی کیمپس / کلکٹریٹ کامپلکس میں جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امیزان ، راماگنڈم ، پداپلی کمپنی میں ملازمت کرنے کیلئے 50ملازمین کی ضرورت کے پیش نظر اس جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ضلع پداپلی کے خواہشمند تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے جن کی عمر 18 تا 30سال کے درمیان ہو اپنا بائیو ڈاٹا اور تعلیمی قابلیت کے اسنادات کی نقل کاپی کے ساتھ ضلع دفتر برائے محکمہ روزگار ، گورنمنٹ آئی ٹی آئی کامپلکس/ کلکٹریٹ کامپلکس ، پداپلی میں بوقت صبح 11.00 بجے شریک ہوں ۔