پرانا ہیتاندی میں دو فاریسٹ آفیسر غرقاب

   

Ferty9 Clinic

ڈی ایس پی بی این سوامی کی نگرانی میں گنتی کے ذریعہ تلاش جاری
سرپور ٹاون ۔ یکم ؍ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون سے 50 کلو میٹر کی دوری پر موجود ریاست مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے گاؤں گڈوم کے درمیان سے بہنے والی پائن گنگا ندی پرانا ہیتا میں آج کشتی الٹ جانے پر دو فاریسٹ بیٹ آفیسرس بالا کرشنا اور سریش ندی میں غرقاب ہوگئے ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کاغذنگر پی ایل این سوامی نے پراناہیتا ندی کا دورہ کرتے ہوئے دونوں فاریسٹ آفیسرس کے نعشوں کی تلاشی مہم کا جائزہ لیا ۔ اور آج شام تک نعشوں کا کوئی پتہ نہ چلنے پر نعشوں کی تلاشی میں شدت پیدا کر دی گئی ہے ۔ کشتی میں جملہ 6 لوگ موجود تھے جن میں چار لوگ محفوظ بتائے گئے ۔