پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی فروختگی عروج پر

   

Ferty9 Clinic

گلزار حوض ، حسینی علم اور منگل ہاٹ میں خریداروں کا ہجوم
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سنکرانتی تہوار کے موقع پر شہر بھر میں تیاری کی جارہی ہے ۔ گلزار حوض ، حسینی علم اور منگل ہاٹ کے پتنگ بازاروں میں زبردست سرگرمیاں جاری ہیں ۔ فصلوں کے تہوار کے موقع پر تین مشہور بازاروں میں کئی دکانیں آگئی ہیں ۔ جو شہر میں پتنگ بازی کے لیے زیادہ مشہور ہے ۔ زیادہ تر پتنگوں کی دکانوں میں رنگ برنگی پتنگیں ، بوبن اور دھاگے رکھے گئے ہیں۔جمعرات بازار روڈ پر ایک پتنگ فروش منوج سنگھ نے کہا کہ گاہک دوپہر سے دکانوں پر آنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ کاغذی پتنگوں کی مارکٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے ۔ ایک درجن پتنگوں کی قیمت سائز کے لحاظ سے 50 روپئے سے لے کر 600 روپئے تک ہیں ۔ ارنے والی کاغذی لالٹینیں دکانوں پر ایک توجہ کا مرکز ہیں جس کی قیمت ایک روپئے تک ہے ۔ تاجر اترپردیش سے مانجہ حاصل کر کے یہاں فروخت کررہے ہیں جب کہ شہر کے کچھ خاندان جو مانجہ بنانے کے پیشہ میں ہیں جو دبیر پورہ ، منگل ہاٹ اور دھول پیٹ میں آباد ہیں ۔ دکانوں کو مانجہ فراہم کررہے ہیں۔ دبیر پورہ میں مانجہ بنانے والے دلاور نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے یہ سال ہمارے لیے اچھا موسم ثابت ہوا ہے ۔ چینی مانجہ پر پابندی کے بعد ہمارے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے ۔ اگر یہ سلسلہ ایسا ہی چلتا رہا تو اگلے سالوں میں بھی مانجہ بنانے والوں کے لیے تہوار بہتر ثابت ہوگی ۔۔ ش