حیدرآباد۔2 اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے کمشنر جی ایچ ایم سی کو پراپرٹی ٹیکس اور بقایا جات کی وصولی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی اجازت دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن سی سدرشن ریڈی نے احکامات جاری کئے۔ ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے پراپرٹی ٹیکس اور بقایا جات برائے سال 2019-20ء کی وصولی کی مدت میں 30 جون تک کسی جرمانے کے بغیر توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔