حیدرآباد : پربھاس کی اگلی فلم دی راجا صاحب کا اعلان اور فلم کے پوسٹرز مداحوں کو پرجوش رکھ رہے ہیں۔ یہ فلم 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی اداکارہ مالویکا موہنان کا ایک لڑائی کا منظر سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے۔ویڈیو میں مالویکا کو گلابی رنگ کے کپڑوںغنڈوں سے لڑتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب سیٹ سے کوئی تصویر یا ویڈیو لیک ہوئی ہو۔ اس سے قبل “دی راجا صاحب” کے سیٹ سے ندھی اگروال کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی۔ تاہم، اداکارہ نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اشتہاری شوٹ سے ہے۔یادرہے کہ کالکی کی شاندار کامیابی کے بعد پربھاس کے مداح اپنے اسٹار کی اگلی فلم راجا صاحب کے منظر ہے ۔