پرجاوانی پروگرام میں عہدیدار اسمارٹ فونس میں مصروف

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع کے کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے اور اس کی یکسوئی کے لیے ہر پیر کو پرجاوانی پروگرام کا اہتمام کریں جس کے بعد کلکٹرس کی جانب سے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ پرجاوانی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ بعض مسائل فوری حل ہوتے ہیں بعض مسائل کو متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کرتے ہوئے جلد از جلد حل کرنے کی کلکٹرس کی جانب سے احکامات جاری کئیے جاتے ہیں ۔ اضلاع میں دوردراز علاقوں سے عوام اپنی فریاد لے کر پرجاوانی پروگم پہونچتے ہیں ۔ یہ تصویر ضلع کاماریڈی کے پرجاوانی پروگرام کی ہے ۔ جہاں مختلف محکمہ جات کے عہدیدار اجلاس میں حاضر ہیں ۔ مگر بیشتر عہدیدار عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنے اسمارٹ فونس میں مصروف ہیں ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل سے کتنی ہمدردی ہے ۔ عوام بڑی توقعات سے پرجاوانی پروگرام پہونچتے ہیں مگر عہدیداروں کی جانب سے جو لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس کا سخت نوٹ لینے کی ضرورت ہے ۔۔ ن