پرجا وانی پروگرام میں جملہ 338 درخواستوں کا ادخال

   

حیدرآباد ۔4۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت کے پرجا وانی پروگرام کے تحت آج پرجا بھون میں عوام کی جانب سے جملہ 338 درخواستیں داخل کی گئیں۔ پلاننگ کمیشن کے نائب صدرنشین ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے عوام سے ملاقات کی اور مسائل کی سماعت کی۔ پرجا وانی میں موصولہ 338 درخواستوں میں ہاؤزنگ ڈپارٹمنٹ 79 ، ریونیو ڈپارٹمنٹ 52 ، پنچایت راج رورل ڈیولپمنٹ 35 ، اینرجی ڈپارٹمنٹ 35 ، ایس سی ویلفیر ڈپارٹمنٹ 29 اور پرواسی پرجا وانی کے تحت 4 درخواستیں داخل کی گئیں۔ باقی محکمہ جات سے متعلق 104 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ درخواستوں کو قبول کیا اور انہیں متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کیا گیا ہے۔ 1