پرجوش حیدرآباد اور مضبوط بنگلور میں آج مقابلہ

   

ابوظہبی ۔ سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان جمعہ کو آئی پی ایل کا ایلیمنیٹر مقابلہ ہوگا اور فاتح ٹیم کی امیدیں باقی رہیں گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا آئی پی ایل سفر ختم ہوجائے گا۔حیدرآباد اور بنگلور دونوں کے پوائنٹس ٹیبل میں 14 یکساں پوائنٹس تھے لیکن رن کی اوسط کی بنیاد پر حیدرآباد تیسرے اور بنگلور چوتھے نمبر پر تھا۔ آئی پی ایل میں تیسری اور چوتھا مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کے مابین ایلیمنیٹرکھیلا جاتا ہے جس میں فاتح ٹیم کوکوالیفائر ایک میں شکست سے دو چار ہوئی ٹیم سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے جبکہ کوالیفائر دو میں ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجاتا ہے ۔آخری دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے دونوں ٹیموں کو جیتنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ بنگلور اپنے آخری چار لیگ میچ ہارنے کے بعد پلے آف میں پہنچا ، حیدرآباد اپنے آخری تین لیگ میچ جیت کر پلے آف میں پہنچا ہے۔ یہ بھی دلچسپ ہے کہ حیدرآباد نے پچھلے تین میچوں میں پلے آف کی دیگر تین ٹیموں کو شکست دی ہے ۔پلے آف سے قبل حیدرآباد نے دہلی کیپیٹلزکو88 رنزسے ، بنگلور کو پانچ وکٹ سے اور ممبئی انڈینزکو10 وکٹوں سے شکست دی جبکہ بنگلورکو پلے آف سے قبل چینائی سوپرکنگز سے آٹھ وکٹوں سے ، ممبئی سے پانچ ، حیدرآباد سے پانچ وکٹ اور دہلی سے چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگلور کی خوش قسمتی تھی کہ اس کا رن ریٹ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے قدرے بہتر تھا اور اسے پلے آف میں داخلہ ملا لیکن کوہلی کی ٹیم کو اب قسمت پر نہیں بلکہ کارکردگی پر آگے دیکھنا ہوگا۔ وراٹ جانتے ہیں کہ انھیں پلے آف میں اس ٹیم کا سامنا ہے جس نے اسے 2016 کے فائنل میں آٹھ رنز سے شکست دی تھی۔ بنگلور کی ٹیم نے حیدرآباد کے 208 رنزکے جواب میں200 رنزبنائے تھے ۔اس آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں ویراٹ کی ٹیم نے حیدرآباد کو10 رنز سے شکست دی۔ کوہلی آئی پی ایل میں آٹھویں مرتبہ بنگلور کی کپتانی کر رہے ہیں لیکن وہ ایک مرتبہ بھی اپنی ٹیم کو چمپیئن نہیں بنا سکے ۔