“پرشانت کشور سے کوئی ناراضگی نہیں”: انتخابی حکمتِ عملی ساز سے ملاقات کے بعد وزیر اعلٰی نتیش کمار

   

پٹنہ: بہار میں سیاسی کشیدگی کے درمیان پرشانت کشور نے منگل کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ اس کی تصدیق خود وزیراعلیٰ نے کی ہے۔ ساتھ ہی نتیش کمار نے یہ بھی بتایا ہے کہ پون ورما بھی ان سے ملنے آئے تھے۔ بتا دیں کہ پون ورما جے ڈی یو چھوڑ کر ٹی ایم سی میں شامل ہو گئے تھے۔ اب دوبارہ ٹی ایم سی کا ساتھ چھوڑنے کے بعد راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ کی جے ڈی یو میں واپسی کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیںجب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ پرشانت کشور سے کیا بات چیت ہوئی؟ اس کے جواب میں نتیش کمار نے کہا کہ کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی۔ کسی سے ملنے میں کیا حرج ہے؟ کوئی کہے گا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں تو ہم کیوں نہیں مل سکتے؟ میرا پہلے سے ہی رشتہ ہے۔ تاہم، کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی ہے۔