پرنسپل بوائز جونئیر کالج مادھاوی کو DIEO کی زائد ذمہ داری

   

میدک /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بوائز جونئیر کالج میدک پر بحیثیت پرنسپل مادھوی نے یہاں سے تبادلہ پر جانے والے پرنسپل مسٹر سرینواس گوڑ سے اپنا جائزہ حاصل کرلیا ۔ لیکن یہاں پر بتانا بے محل نہ ہوگا کہ میدک میں برسر خدمت انٹرمیڈیٹ بورڈ آفیسر DEIO مسٹر ستیہ نارائن جو اپنی خدمات انجام پر ہے ۔ وہ 31 اگست کو حسن خدمات پر سبکدوش ہوں گے ۔ جس کی وجہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ کی جانب سے میدک بوائز جونئیر کالج پر برسر خدمت پرنسپل محترمہ مادھوی کو بحیثیت DIEO زائد ذمہ داری سونپتے ہوئے اپنے احکامات جاری کردئے ہںے ۔ چنانچہ وہ بحیثیت DIEO بھی یکم ستمبر سے اپنی زائد ذمہ دار کا عہدہ بھی سنبھالیں گی ۔ یکم ستمبر سے اپنی زائد ذمہ دار کا عہدہ بھی سنبھالیں گی ۔ محترمہ مادھوی نے کہا کہ وہ ضلع میدک میں انٹرمیڈیٹ تعلیم کو مستحکم کرکے بہتر نتائج کیلئے سعی کریں گے ۔ اس موقع پر تلنگانہ گورنمنٹ لکچررس اسوسی ایشن TGLA کے ریاستی نائب صدر سریش بابو صدر ضلع TGLA مسٹر محمد عثمان جنرل سکریٹری وینو مادھو اور دیگر لکچررس اسوسی ایشن قائدین مسرز سنجیو ، محمد عظیم الدین اور دیگر نے انچارج DIEO مادھوی کو تہنیت پیش کی اور مبارکباد پیش کی ۔